The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 1 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ناصر احمد کو پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

Chitral Times

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ناصر احمد کو پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ناصر احمد کو پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ناصر احمد کو پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

۔

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ چترال کے ہیڈ وائلڈ لائف واچر ناصر احمد کو جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈ 2026 کے مارخور ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب 31 جولائی 2026 کو ورلڈ رینجر ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں ناصر احمد کو تعریفی سند کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز خیبرپختونخوا کی علاقائی کیٹیگری میں بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کنیڈین ہائی کمشنر تھے۔

زرائع کے مطابق ناصر احمد کو یہ ایوارڈ جنگلی حیات، خصوصاً مارخور کے تحفظ کے لیے ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

ایوارڈ کے حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ناصر احمد نے چترال کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں غیرقانونی شکار کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، کشمیر مارخور کو غیرقانونی شکار سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، زخمی برفانی چیتے (سنو لیپرڈ) کو بروقت ریسکیو کیا، اس سے متعلق تحقیقات میں حصہ لیا اور مقامی آبادی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

تقریب کا انعقاد وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، یو کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو مختلف کیٹیگریز میں اعزازات سے نوازا گیا۔

chitraltimes wildlife nasir ahmad awared cash prises 1

chitraltimes wildlife nasir ahmad awared cash prises 3 chitraltimes wildlife nasir ahmad awared cash prises 4 chitraltimes wildlife nasir ahmad awared cash prises 2