اپر چترال؛ موڑکہو روڈ میں تعمیراتی کام کی سست روی کے خلاف بھوک ہڑتالی محمد علی شاہ صدیقی کی حالت بہتر، مذید علاج جاری
.
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی نے آج کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کرکے محمد علی شاہ کی عیادت کی۔ جہاں اے سی کے مطابق انھیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو محمد علی شاہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی،
یادر رہے کہ موڑکھو روڈ اسفالٹ بچھانے کے کام میں تاخیر کے خلاف بونی چوک میں گزشتہ کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال کے دوران معروف سماجی رہنما محمد علی شاہ کی طبیعت اچانک ناسازہو ئی اورانہیں ہیڈکوارٹرہسپتال بونی منتقل کیا گیا تھا۔
