موڑکھو زائینی میں گمبوری خان کے ہاں دوبارہ پراسرار طورپر آتشزدگی، تمام خیمے اور گھرکے سامان ایک دفعہ پھر جل کر خاکستر
اپرچترال( جمشیداحمد) موڑکھو زائینی سے تعلق رکھنے والے اتشزادگی سے متاثرہ شخص گمبوری خاں کے ہاں دوبارہ پراسرار طورپر اگ لگ گئی ہے جس
سے تمام خیمے اور گھرکے سامان ایک دفعہ پھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں
دو ماہ قبل گمبوری خان کے گھر میں اچانگ اتشزادگی کا پراسرارواقعہ رونما ہوا تھا جس سے گھر رہایشی مکات مکمل طور پر تباہ ہوچکے تھےواقعے کے بعد مقامی لوگوں اور دوسرے مخیر حضرات کی امداد پر مکانات زیرتعمیر تھے متاثرشخص گمبوری خان امدادی خیموں میں زندہ گی گزارنے پر مجبور تھے گزشتہ دن ان خیموں میں دوبارہ اگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے خیمے اور سامان ایک دفعہ پھر جل کر خاک ستر ہوگئے ہیں
ابتدائی حادثے کے بعد متاثرہ خاندان کو عارضی طور پر محفوظ مقام پرحیمون میں منتقل کیا گیا ہے درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر تورکھو موڑکھو غزرا بی بی پریس کلب اپر چترال صدر محمد علی مجاہد ایس ایچ اور تھانہ موڑکھو متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اسسٹنٹ کمشنر نے خیمے کمبل اورکیچن کے سامان فراہم کیا جاجی نوراعظم نے تعاون کے طور پر متاثرہ شخص کی مالی امداد کی
تاحال دوبارہ آگ لگنے کی کوئی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے




