Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جےیوآئی آمیرکا ٹی ایچ کیوہسپتال سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی۔

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے گزشتہ دنوں امیرجے یوآئی ایف اپرچترال مولانا شیرکریم شاہ کی طرف سے ٹی ایچ کیو بونی میں ڈاکٹَروں کی طرف سے ڈیوٹی اوقات میں پرائیوٹ کلینک چلانے کے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا ہے،ایم ایس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود خالی آسامیوں پر ڈاکڑوں کی تعیناتی نہیں ہورہا،مولانا صاحب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مقیم فرض شناس ڈاکٹروں پر الزام لگانے کی بجاے جے یوآئی کے منتخب ایم پی اے صاحب کے زریعے جلدازجلد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کرکے نمائندگی کا حق ادا کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
24234