موڑکھو سہت کے مقام پر گاڑی حادثے کاشکار ، دو خواتین جاں بحق
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعرات کے روز اپرچترال کے موڑکہو ایریا میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک سوزوکی جیب جوکہ ڈرائیور عطاءالرحمں چلارہے تھے جمعرات کی صبح سہت موڑکھو سے بونی جارہی تھی نغور دور سہت کے قریب گاڑی کوحادثہ پیش آیا اور گہری کھائی میں جاگری جس کےنتیجے میں دو خواتین جان بحق ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں اریبہ دختر مقصد خان اور کرشمہ دختر نادر خان ساکنان سہت شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور گاڑی کھڑی کرکے خود نیچے اُتر گیا تھا، اسی دوران گاڑی چل پڑی ہے، اور گہری کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں ٹیسٹ دینے کےلئے بونی جانے والی دو طالبات موقع پر جان بحق ہوگئی ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔


