ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کے زیرنگرانی مون سون فلڈ اورحادثات سے نمٹنے کیلئے عملی مشق کا انعقاداور متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی زیر نگرانی ہفتے کے روز بلچ کے مقام پر ریسکیو ۱۱۲۲، آغاخان ایجنسی فارہیبیٹاٹ چترال (اکاہ) سول ڈیفنس، ٹی ایم اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے مون سون فلڈ، اور پانی میں ڈوبنے کے حادثات سے نمٹنے کےلئے عملی مشق (موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا گیا۔ موک ڈرل میں متعلقہ اداروں کے عملے نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔ اس دوران فرضی ڈوبنے والے افراد کو تلاش اور ریکور کرنے کی مشقیں کی گئیں۔
ریسکیو اور اکاہ کے اہلکاروں نے روپ تھرو گن، کشتی ، سکوبہ ڈائیونگ ، سوئمنگ کے ذریعے پانی میں پھنسے افراد کو بچانے کی مشقیں بھی کیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ریسکیو اہلکاروں اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور موجودہ صورت حال سے نمٹنے کیلے ریسکیو1122 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ساجدعلی نے ڈپٹی کمشنر کو پانی اور سیلابی حالات میں حفاظتی اقدامات، ایمرجنسی رسپانس پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلۓ تمام وسائل کو بروۓ کار لانے کے احکامات جاری کیۓ۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طورایمرجنسی ہیلپ لائن “1122”☎ یا ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کنٹرول روم پر اطلاع دیں۔
اس سے قبل حالیہ موسمی تغیر و مون سون بارشوں کے بدلتے ہوئے ٹرینڈُزکے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لوئرُچترال راؤ ہاشم عظیم کے زیرُصدارت ڈی سی آفس لوئرُچترال میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ، ریسکیو ۱۱۲۲، سول ڈیفنس آفس لویرُچترال کے نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کے افسراں نے شرکت کی۔
ولی محمد یفتالی آر پی ایم AKAH چترال نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیاری اور اپنے ادارے کے زیر انتظام سرگرمیوں کے بارے میں نو تعینات ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کو بریف کیا۔ مینیجر ایمرجنسی منیجمنٹ جاوید آحمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ار پی ایم AKAH نے بتایا کہ ادارہ چترال لوئر میں دروش، گولین، شالی اور مومی میں حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا کام مکمل کر چکا ہے اور اسی طرح 13 سکولوں میں پینے کا پانی بھی اس سال فراہم کیا ہے۔
اجلاس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں بروز ہفتہ بلچ شوتار میں موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے حوالے سے شرکاء کو مطلع کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس ڈرل میں AKAH چترال کی ٹیم کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر RPM AKAH چترال نے AKAH کی شرکت کو یقینی بنانے اور موثر عملی مشق اہتمام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جسے شرکاء نے بہت سراہا۔
ڈپٹی کمشنرُنے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر آفتاب منیر کو فوکل پرسن کام کرنے کی ہدایت کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی۔