The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل عمل میں لائی گئی.

انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے زیر نگرانی پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو لوئر چترال میں ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن اور ڈی ایس پی سکیورٹی تمیزالدین کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔

موک ایکسر سائز کے دوران لوئر چترال پولیس, ایلیٹ فورس، QRF، ریسکیو1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور کے نائن کے جوانوں نے حصہ لیا۔

فرضی مشق کے دوران تمام متعلقہ ادارہ جات نے بہترین رسپانس ٹائم کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسر سائز کے اختتام پر سیکورٹی سے متعلق جوانوں کو خصوصی ہدایات دی گئی.

chitraltimes mock exercise in pso dpo chitral 1

chitraltimes mock exercise in pso dpo chitral 5 chitraltimes mock exercise in pso dpo chitral 4 chitraltimes mock exercise in pso dpo chitral 2