The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

مستوج ۔ بروغل روڈ تحریک اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ عارضی طور پر موخر، مظاہرین پرآمن منتشر

Chitral Times

مستوج ۔ بروغل روڈ تحریک اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ عارضی طور پر موخر، مظاہرین پرآمن منتشر

مستوج ۔ بروغل روڈ تحریک اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ عارضی طور پر موخر، مظاہرین پرآمن منتشر

مستوج ۔ بروغل روڈ تحریک اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ عارضی طور پر موخر، مظاہرین پرآمن منتشر

.

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز)  مستوج۔بروغل روڈ کی تعمیر کے مطالبے پر جاری عوامی تحریک اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد باہمی اتفاقِ رائے سے لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

تحریک مستوج۔بروغل روڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے دوران ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے تحریک کی قانونی ٹیم کو اسٹامپ پیپر پر تحریری ضمانت فراہم کی ہے کہ 23 اگست 2026 تک تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرکے مستوج۔بروغل روڈ منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے میں شہزادہ سکندر الملک کو ضامن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عبوری طور پر روڈ کے ابتدائی 20 کلومیٹر بلیک ٹاپ سیکشن پر فوری کام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ منصوبے کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں شامل کرنے کے لیے بھیجی گئی تمام سفارشات اور متعلقہ ریکارڈ بھی تحریک کے ذمہ داران کے حوالے کیا جائے گا۔

تحریک کے ترجمان نے لانگ مارچ میں شریک عوام، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین، وکلاء برادری اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اتحاد، عزم اور قربانیوں کی بدولت یہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی علاقے کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے یہی اتحاد برقرار رکھا جائے گا۔

دریں اثنا، مستوج میں منعقدہ عوامی جلسے میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان، ڈی پی او اپر چترال، سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کے حکام، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کی ضلعی و تحصیل قیادت، خواتین ونگ، یوتھ ونگ اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ صوبائی حکومت مستوج۔بروغل روڈ منصوبے کی تکمیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ابتدائی 20 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ انتظامی منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ذریعے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے، جس کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جلسے کے اختتام پر مظاہرین نے مذاکرات کی کامیابی اور حکومتی یقین دہانی کے بعد مستوج میں جاری احتجاج اور لانگ مارچ کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ یارخون کے عوام نے مستوج۔بروغل روڈ منصوبے میں پیش رفت پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور صوبائی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

chitraltimes mastuj broghil road tahreek jalsa mastuj 3

chitraltimes mastuj broghil road tahreek jalsa mastuj 2 chitraltimes mastuj broghil road tahreek jalsa mastuj 4 chitraltimes mastuj broghil road tahreek jalsa mastuj 5chitraltimes mastuj broghil road tahreek jalsa mastuj 1