The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال: مدک لشٹ کے عوام بے یار و مددگار، سرکاری ادارے خاموش، برفباری سے پہلے سڑک کی بحالی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع

Chitral Times

۔

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) علاقے کی سڑک کی بحالی اور صفائی کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے پر مدک لشٹ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے پر مجبور ہیں۔ زیرِ نظر تصاویر میں نظر آنے والے افراد اپنے گھروں کی تعمیر نہیں کر رہے بلکہ علاقے کی اجتماعی ضرورت اور عوامی مفاد کے لیے سڑک کی صفائی اور بحالی میں مصروف ہیں۔

علاقے کے عوام کے مطابق اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر دروش، محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، کمشنر ملاکنڈ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے اپیل کی گئی تھی کہ سردیوں کی آمد سے قبل سڑک کا معائنہ کرکے خراب مقامات کی صفائی اور مرمت یقینی بنائی جائے، تاہم تاحال کوئی خاطر خواہ عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

عوام کا کہنا ہے کہ 10 نومبر سے برفباری کے امکانات کے پیشِ نظر سڑک کی بروقت بحالی انتہائی ضروری ہے، مگر متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث انہیں خود ہی علاقے کی خدمت کا بیڑا اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مدک لشٹ کے رہائشی حسبِ روایت اپنی مدد آپ کے تحت اجتماعی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد انہیں امید تھی کہ شاید اب علاقے کے دیرینہ مسائل پر توجہ دی جائے گی، عوام کی آواز سنی جائے گی اور عملی اقدامات کیے جائیں گے، لیکن افسوس کہ ان کے بقول گزشتہ 13 سال سے جاری رویے میں اب بھی کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی۔

علاقے کے عوام نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر وہ اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کس دروازے پر دستک دیں اور کس سے فریاد کریں؟ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ذاتی مفاد کے خواہاں نہیں بلکہ صرف سڑک کی بحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور متعلقہ اداروں سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مدک لشٹ کے عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں اور سردیوں و برفباری کی آمد سے قبل سڑک کی مذید  بہتر صفائی، مرمت اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

chitraltimes madaklasht road repairing on self help 1 chitraltimes madaklasht road repairing on self help 3 chitraltimes madaklasht road repairing on self help 2