معرکہ حق چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو اختتام پذیر، فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے۔ار۔ایل۔ ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلی
دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آئیڈیل سپورٹس کلب دروش کے زیرِ اہتمام ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور چترال سکاؤٹس کے تعاون سےمنعقدہ معرکہ حق چترال فٹبال لیگ سیزن فائیواپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
مراد اسٹیڈیم دروش میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں KRL فٹبال ٹیم نے چترال مارخور فٹبال ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی اسٹروک پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجرجنرل راو عمران سرتاج تھے، جبکہ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل شاہد اسلم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، پاک فوج کے افسران، ملکی و غیر ملکی سیاح اور فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مہمان خصوصی ودیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے ایسی سرگرمیوں کو علاقے کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ اس طرح کے ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جس سے وہ آگے جا کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
مہمانوں نے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے اراکین میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کیے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود کی طرف سے ونر ٹیم کیلئے 3 لاکھ روپے نقد اور رنر اپ ٹیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا،
