The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 24 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

آرپی او ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت اجلاس، پہلی بار 118 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، چترال کے 16 اہلکار بھی شامل

Chitral Times

۔

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار ایک ہی مرحلے میں 118 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں اپر اور لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے 16 اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ریجنل پولیس آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 118 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر مشتاق احمد خان، ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان اور ریجنل پولیس آفس کے اے ڈی آئی جی نعیم خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی اعزاز کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، پولیس فورس کے وقار میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم بنائیں۔

ملاکنڈ ریجن پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک ہی مرحلے میں 118 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی محکمہ پولیس کے لیے اہم پیش رفت ہے۔جس میں چترال کے سولہ سب انسپکٹرز بھی شامل ہیں ۔ترقی پانے والے افسران کی تفصیل ذیل ہے۔

chitraltimes police promotion malakand division 1 chitraltimes police promotion malakand division 2

chitraltimes police promotion malakand division 3 chitraltimes police promotion malakand division 4