The Voice of Chitral since 2004
Friday, 13 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تورکھو روڈ منصوبے پر اہم پیش رفت، 20 نومبر تک مزید ساڑھے 6 کلومیٹر کام مکمل کرنے کی یقین دہانی، وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا 25 نومبر تک دورہ متوقع

Chitral Times

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بونی تورکھو روڈ منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 12 نومبر 2026 کو وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) چترال کے ایگزیکٹو انجینئر اور منصوبے کے ٹھیکیدار نے شرکت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ 28 کلومیٹر طویل تورکھو روڈ منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب 71 کروڑ 96 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جبکہ ٹھیکیدار کے ساتھ 14 کروڑ 20 لاکھ روپے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے چار پلوں میں سے تین مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ اب تک 15 کلومیٹر سڑک پر اسفالٹ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹھیکیدار کو پیشگی رقم سمیت مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہیں، جس میں زمین کے معاوضے کی مد میں تقریباً 3 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔

اجلاس کی اہم پیش رفت یہ رہی کہ ٹھیکیدار نے 20 نومبر 2026 تک مزید 4 کلومیٹر سڑک پر اسفالٹ اور ڈھائی کلومیٹر حصے پر کنکریٹ سڑک (رِجڈ پیومنٹ) کی تعمیر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیاز اے نیازی ایڈووکیٹ کے مطابق وزیراعظم انسپکشن کمیشن کا 25 نومبر 2026 تک تورکھو کا دورہ بھی متوقع ہے، جس کے دوران منصوبے کی زمینی صورتحال اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں کیے گئے وعدوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور تورکھو روڈ منصوبے کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے گی۔

chitraltimes niaz a niazi meeting with ranjha and nha officials 1