The Voice of Chitral since 2004
Friday, 30 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال لوئر کے تمام تھانوں میں پہلی مرتبہ عوام کی بہتر رہنمائی اور سہولت کیلئے مددگار پولیس اہلکار تعینات

Chitral Times

۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال کے تمام تھانوں میں عوام کو بہتر پولیس سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے مددگار پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی خصوصی ہدایات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد تھانوں میں آنے والے شہریوں اور سائلین کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

تعینات کیے گئے مددگار پولیس اہلکار تھانوں میں آنے والے سائلین کی رہنمائی کریں گے، انہیں متعلقہ افسران تک رسائی فراہم کرنے میں معاونت کریں گے اور ان کی شکایات و مسائل کے سلسلے میں ضروری سہولیات فراہم کریں گے، تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں مددگار پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر سائل کو بروقت رہنمائی فراہم کریں۔

پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا، شہریوں کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا کرنا اور تھانوں میں آنے والے افراد کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔

chitraltimes dpo khalid khan lower chitral chitraltimes madadgar police chitral lower 4 chitraltimes madadgar police chitral lower 1