لوئر چترال پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سب انسپکٹر بلبل حسن ایس ایچ تھانہ چترال سٹی، ابرار احمد ایس ایچ او دروش، اکبرعزیز کوغذی، فضل کریم ایس ایچ او آرندوتعینات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لوئر چترال پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ڈی پی او چترال لوئیر رفعت اللہ خان کے دفر سے جاری اعلامیہ کے مطابق انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت متعدد افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
سب انسپکٹر بلبُل حسن کو دروش سے ایس ایچ او چترال سٹی، اور سب انسپکٹر ابرار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او دروش تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سب انسپکٹر فضل کریم کو ارندو جبکہ امتیاز احمد کو ایس ایچ او لوٹکوہ تعینات کیا گیا ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق انسپکٹر علی احمد کو ایس ایچ او تھانہ چترال سٹی سے انسپکٹر پولیس لائن تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ انسپکٹر اکبر عزیز کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کوغوزی کا چارچ دیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر قربان پناہ کو ایس ایچ او لوٹکوہ سے کی پوائنٹس لوئر چترال کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، سب انسپکٹر عبدالاحد کو ارکاری، عبدالوکیل کو رمبور، اور عبدالرشید کو رمبور میں تعیناتی دی گئی ہے۔ ٹریفک اسٹاف اور پولیس پوسٹس میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت عدیل احمد بیگ کو ٹریفک اسٹاف لوئر چترال جبکہ دیگر افسران کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور پولیس کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
