The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال پولیس نے بڑی تعداد میں مال مویشی ڈاؤن ڈسٹرکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

Chitral Times

۔
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئیر پولیس نے بیوڑی جنگل کے راستے بڑی تعداد میں مال مویشی ڈاون ڈسٹرکٹ منتقلی کو ناکام بنادیا ہے۔ ملزما ن کو گرفتار کرکے مذید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر لوئر چترال سے مال مویشی دوسرے اضلاع منتقل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں لواری ٹنل اور دیگر مقامات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مال مویشیوں کی غیر قانونی منتقلی کو روکا جاسکے۔

دوران گشت ہیڈ کانسٹیبل محمد حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لوئر چترال سے براستہ ( بیوڑی جنگل ) بڑی تعداد میں مال مویشی ڈاؤن ڈسٹرکٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ملزمان رحمان اور تاج الدین ساکنان ارندو کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ دروش میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج رجسٹر ہوکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

chitraltimes lower chitral police foil attempt to smuggle large number of livestock to down districts 2 chitraltimes lower chitral police foil attempt to smuggle large number of livestock to down districts 1