The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 5 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اوگرا کے تعین کردہ گیس نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

Chitral Times

اوگرا کے تعین کردہ گیس نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

اوگرا کے تعین کردہ گیس نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

اوگرا کے تعین کردہ گیس نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم کی زیر صدارت ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں کے تعین اور اوگرا کے جاری کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں، سیاسی جماعتوں، تاجر برادری اور ایل پی جی سپلائرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود ضلع میں ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ صارفین کو حکومتی مقررہ نرخوں کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ محمد ہاشم عظیم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ضلع میں ہر صورت حکومت کی رٹ قائم رکھی جائے گی اور اوگرا کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق سرکاری نرخ نامہ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنرریاض، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعیسی اور دیگر انتظامی افسران نے بھی گیس سپلائرز پر زور دیا کہ وہ ناجائز منافع خوری سے گریز کریں، دیانت داری سے کاروبار کریں اور صارفین کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اس موقع پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فی کلوگرام ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 241 روپے 43 پیسے ہوگی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام سلنڈر کی پیداواری قیمت (جی ایس ٹی سمیت) 2 ہزار 361 روپے 57 پیسے ہے، جبکہ مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن مارجن کی مد میں 413 روپے اور اس پر عائد 18 فیصد جی ایس ٹی 74 روپے 34 پیسے شامل کرنے کے بعد صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت 848 2روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ایل پی جی کی فروخت کی مسلسل نگرانی کی جائے اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو۔

اجلاس پیر تک ملتوی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سید آباد گیس پلانٹ تک گیس پہنچنے کا خرچہ اور پرائیویٹ گیس ایجنسی جو چترال میں گیس سپلائی کرتے ہیں کا ٹوٹل خرچہ معلوم کیا جائیگا جس کے بعد مناسب منافع کے ساتھ گیس کی قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا جائیگا، جس کے بعد سرکاری قیمتوں پر عملد رآمد کو یقینی بنائی جائیگی۔ اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

chitraltimes ogra gas new consumer rate chitraltimes meeting on gas new rate 3