این ایچ اے کی طرف سے لواری ٹنل سے آمدورفت کیلئے شیڈول جاری، عوامی حلقوں نے مسترد کردیا
.
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے عوام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے لواری ٹنل کے اوقاتِ کار کے شیڈول کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ اس کے نتیجے میں مسافروں کو نہ صرف طویل انتظار کرنا پڑے گا بلکہ اس سے ٹنل میں زہریلی گیسوں کے بھرجانے کا بھی خطرہ پید اہوگیا ہے۔ NHAنے حال ہی میں ٹنل کو روزانہ کی بنیاد پر 12گھنٹے مجموعی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے لواری ٹنل کی بندش کے این ایچ اے کے فیصلے کو غلط اور ناقابل فہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا جب کوہاٹ ٹنل۔ سوات ٹنل اور عطااباد ٹنل میں کوی وقت کی بندش نیہں ہے تو لواری ٹنل میں ایس او پی کے نام پر بارہ گھنٹہ ٹنل کو امدورفت کیلے بند رکھنا این ایچ اے کے دھرے معیار اور امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی اور امتیازی حکم اور شیڈول کو واپس لیا جائے۔ ٹنل کی اس قسم کی بندش ہزاروں مسافروں، طالب علموں، خواتین اور بچوں کو ناقابل برداشت سفری تکلیف برداشت کرنے پڑے گا۔

