The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لواری ٹنل اپروچ روڈ مکمل؛ ٹاؤن ہال لوئر چترال میں اعزازی تقریب

Chitral Times

لواری ٹنل اپروچ روڈ مکمل؛ ٹاؤن ہال لوئر چترال میں اعزازی تقریب

لواری ٹنل اپروچ روڈ مکمل؛ ٹاؤن ہال لوئر چترال میں اعزازی تقریب

لواری ٹنل اپروچ روڈ مکمل؛ ٹاؤن ہال لوئر چترال میں اعزازی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لواری ٹنل کے اپروچ روڈ کو مقررہ وقت سے پہلے اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچنے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے مقامی ٹاون ہال میں پذیرائی کی ایک تقریب منعقد کی جس میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی پر حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ این ایچ اے اور کنسٹرکشن کمپنی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم کے زیر صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں اے ڈی سی عبدالسلام، اے سی چترال ریاض احمد، اے سی دروش ڈاکٹرمحمد علی، ڈپٹی ڈائرکٹر این ایچ اے امیر زیب،جبکہ تحصیل چیرمین دروش سید فرید جان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے امیر وجیہ الدین، جے یو آئی کے قاضی نسیم، اے این پی کے صدر حاجی عیدالحسین، سی ڈی ایم کے شبیر احمداور وقاص احمد ایڈوکیٹ اور تجاریونین، ڈرائیور یونین کے نمائندے اور مختلف ویلج کونسلوں کے چیرمین بھی موجودتھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر راؤمحمد ہاشم عظیم نے کہاکہ چترال میں سیاسی جماعتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندوں میں ہم آہنگی کا پایا جانا ایک حسین روایت اور اس علاقے کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کا اپروچ روڈ یقینا ایک مسئلہ تھا جس کا حل ہونے لویر اور اپر چترال کے اضلاع کے عوام کے لئے خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپروچ روڈ پر اترائی پر آتے ہوئے گاڑیوں کی حادثات کو روکنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ برفباری کے سیزن میں مزید اختیاطی تدابیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کالاش ویلیز روڈ اور چترال شندور روڈ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انہوں نے افسران کو مانیٹرنگ کی خصوصی ڈیوٹی لگادی ہے۔ ڈی سی نے کہاکہ کسی بھی محکمے میں بھی بدعنوانی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تکمیل پر این ایچ اے کے افسران اور کنسٹرکشن فارم کے ذمہ داروں کو تریفی شیلڈ اور چترالی ٹوپی کا تخفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالوالی خان عابد ایڈوکیٹ نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات میں جو وعدے کئے تھے، وہ پورے کردئیے جن میں لواری ٹنل اپروچ روڈ کی تکمیل اور دانش سکول کاقیام شامل تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے چترال میں این اے ایچ کے سڑکوں پر کام کا جائز ہ لینے کے لئے پرائم منسٹرز انسپکشن کمیشن کے چیرمین بریگیڈئیر مظفر علی رانجھا کو چترال بھیج کر مزید احسان کردیا جس کے لئے چترالی عوام ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے شندور روڈ پر کام کی رفتاراور معیار پر عدم اطمینان کا اظہارکیا جبکہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کو چھ ماہ کی بجائے تین ماہ میں مکمل کرنے پر این ایچ اے اور کنسٹرکشن کمپنی کی تعریف کی۔ تحصیل چیرمین دروش سید فرید جان نے اپروچ روڈ کی بروقت تکمیل پر ضلعی انتظامیہ اور خصوصا ً ڈی سی، اے سی دروش محمد علی اور ایڈیشنل اے سی دروش خلیل کی انتھک کاوشوں کی داد دی۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی محکمے کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ڈی سی سے مطالبہ کیاکہ ایسے افسران اور ٹھیکہ داروں کو کیفر کردار کو پہنچائے جائیں جوکہ ترقیاتی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہیں۔ وقاص احمد نے کہاکہ بطور وکیل انہوں نے عدالت کا فورم استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ضلع بھر میں سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدوجہد کی اور بہت جلد وہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر ایک ایسے ہی کیس میں خوشخبری سن لیں گے۔ جے یو آئی کے قاضی نسیم نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پرکرپشن کا الزام لگاتے ہوئے گورنر کاٹج روڈ، چیو پل کا حوالہ دیا اور انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

chitraltimes ceremony held after completion of lowari tunnel approach road 6 chitraltimes ceremony held after completion of lowari tunnel approach road 5 chitraltimes ceremony held after completion of lowari tunnel approach road 3 chitraltimes ceremony held after completion of lowari tunnel approach road 2