The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 12 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کی اپگریڈیشن ، ڈاکٹروں کی تعیناتی ودیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور آلات کی فراہمی کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کی سماعت

Chitral Times

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور ہائی کورٹ میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بونی کو اپ گریڈ کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کا درجہ دینے، ڈاکٹروں کی تعیناتی اور میڈیکل آلات کی فراہمی چترال لوئیر اور اپر میں تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یو سنٹرز کو حکومت کی طرف سے اربوں روپے خرچ کرکے جنات کے اماچگاہ بنانے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال چترال میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کو پر کرکے جدید میڈیکل آلات فراھم کرنے کے حوالے سے رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر ہیلتھ کو پندرہ دنوں کے اندر مفصل رپورٹ جمع کرنے کا حکم صادر کیا ہے،

چترال کے معروف قانون دان اور سی ڈی ایم کے سابق صدر وقاص احمد ایڈوکیٹ نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد چترال ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے آج چترال شندور روڈ، چترال کلاش ویلی روڈ، اور لواری اپروچ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے پراگریس رپورٹ، جبکہ گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ کے پی سی ون کو سی ڈی ڈبلیو پی (CDWP) سے منظور کروا کر پی ایس ڈی پی (PSDP) میں شامل کرنے کے بارے میں ایک مہینے کے اندر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے مذید بتایا کہ عدالت نے بونی بوزند تورکہو روڈ کے ورک کمپلیشن (Work Completion) رپورٹ جمع کرنے کا بھی حکم دیا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سید عتیق شاھ نے حال ہی میں بونی تک چترال کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے چترال کی سڑکوں کی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ دارالقضاء سوات میں زیرِ سماعت مقدمات کو خاص دلچسپی لیکر پرنسپل سیٹ پشاور منتقل کیا گیا۔اج پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنج نے مقدمات کی سماعت کی ۔

مقدمات کی پیروی کے لیے سید احمد چترالی ایڈووکیٹ سوات سے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے تھے، جبکہ چترال سے وقاص احمد نے خود ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی پیروی کی۔