The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد

Chitral Times

صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد

صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد

صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد، سیاحت کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا سامنے آنا ضروری ہے، ڈائریکٹر جنرل کا افتتاحی تقریب سے خطاب

۔

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات پر صوبہ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ اور نئے مقامات کی آبادکاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پشاور بیریکس میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرخیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان مہمان خصوصی تھے۔

ان کے ہمراہ پشاور میں تعینات امریکی قونصلر جنرل تھامس ایکرٹ، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف، سابق چیمبر صدر غضنفر بلور، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سربراہ دردانہ شہاب، سرکاری و معاون اداروں کے دیگر حکام، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد شریک تھے۔ تقریب میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سید فخر جہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سیاحت کو معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور صوبے کے مثبت تشخص کے فروغ کا ایک اہم ستون سمجھتی ہے۔اس نوعیت کی سیاحتی کانفرنسز صوبے سے باہر دیگر شہروں میں منعقد ہوتی رہی ہیں تاہم خیبرپختونخوا کے سیاحتی ورثے اور مواقع کو دنیا بھر کیلئے اجاگر کرنے کیلئے پشاور میں عالمی کانفرنس اور نمائش کا انعقاد نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

صوبائی وزیر نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا سٹال کا تفصیلی دورہ کیاجہاں انہیں معلومات کی فراہمی سمیت روایتی رباب موسیقی سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹورازم میزبان پروگرام صوبہ کے نوجوانوں کیلئے شروع کیا۔ جس کے تحت بینک آف خیبرکے ذریعے 30 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ قرضہ پانچ سال میں واپس کیا جائے گا اور مقامی لوگ سیاحتی مقامات پر دو کمروں پر مشتمل رہائشی سہولیات فراہم کریں گے جو ایکو ٹورازم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا۔ٹورازم اتھارٹی نے صوبے میں دو ایڈونچر ٹورازم سکول بھی قائم کیے ہیں جہاں پیرا گلائیڈنگ، آئس ہاکی، راک کلائمبنگ اور دیگر ایڈونچر سرگرمیوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔انٹرنیشنل ٹورازم کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے سٹال پر سیاحت و ثقافت سے منسلک ویڈیوز، تریچ میر پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی سیاحوں کیلئے چلائی جا رہی ہے۔

chitraltimes international tourisom confrence peshawar 4 chitraltimes international tourisom confrence peshawar 2