The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 20 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 پولیس کا بجٹ 81 ارب روپے سے بڑھا کر 190 ارب روپے کر دیا گیاہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام سے ہٹ کر 35 ارب روپے اضافی فراہم کیے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Chitral Times

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پٹرولیم لیوی اور گرانی ومہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی لویر چترال نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر موٹر سائیکل نکالی جوکہ اتالیق پل سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے گزر تے ہوئے چیو پل پہنچنے کے بعد متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے دوبارہ اتالیق پل پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وجیہہ الدین کررہے تھے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار شامل تھے جسے چترال کی تاریخ میں سب سے بڑی موٹر بائیک ریلی قرار دی جارہی ہے۔

دھرنے کے مقام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین وجیہہ الدین، مولانا جمشید احمد، شجاع الحق بیگ، عبدالحق ا ور دوسروں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہونے والی ہے جس کے بعد عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں مجوزہ دھرنے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی کیونکہ اب چترال سے کراچی تک عوام حافظ نعیم کی ایک کال کے منتظر ہیں۔