The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 July 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

تیرہ سول ججز کو سینئر سول جج (بی پی ایس-19) کے عہدوں پر ترقی، چترال کے سلمان نادر بھی ترقی پانے والوں میں شامل 

Chitral Times

۔
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور ہائی کورٹ نے تیرہ سول ججز/علاقہ قاضی (بی پی ایس-18 )کو فوری طور پر سینئر سول جج/اعلیٰ علاقہ قاضی (بی پی ایس-19)کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاں خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس رولز، 2001 کے تحت محکمانہ ترقی و انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔ ان ترقیوں کی منظوری پشاور ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان نے دی ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں چترال گولدور سے تعلق رکھنے والے  سلمان نادر کے علاوہ سریر شاہ،  سید فرقان مشوانی، مرتضیٰ خان، محمد فاروق احمد، محمد اکرام، محمد امتیاز، مظہر علی خان، صادق اللہ، عبدالحلیم، مس عالیہ بی بی، محمد وقار اور عالم زیب خان شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ ترقیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔