The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

Chitral Times

خیبرپختونخوا حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا

،

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 20 ہزار گریجویٹس کو مختلف ترجیحی صنعتوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور کاروباری اداروں میں عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین ماہ پر مشتمل اس پروگرام کے تحت ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب روپے تجویز کی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت انٹرنشپ میں 50 فیصد حصہ مردوں اور 50 فیصد حصہ خواتین کیلئے مختص ہوگا جن کا سی جی پی اے تین ہو۔ اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کو ان کے دفتر میں مجوزہ فلیگ شپ منصوبے کے خدوخال، تیاریوں اور عملی نفاذ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سپیشل سیکریٹری اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز فضل حسین اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر ظہور جان شریک تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے ڈومیسائل رکھنے والے اور صوبے کے گریجویٹس کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کے اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ ان کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع میسر آ سکیں۔مشیر تعلیم کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ انٹرن شپ پروگرام کے لیے گریجویٹس کی رجسٹریشن، میزبان اداروں، مینٹورز، انٹرن شپ پلیسمنٹ اور دیگر ضروری معلومات و سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک مرکزی آن لائن پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے جس پر پروگرام کے تمام مراحل اور متعلقہ معلومات دستیاب ہوں گی۔اس موقع پر مشیر تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ہدایت کی کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت گریجویٹس کے انتخاب، تربیت اور انٹرن شپ کی فراہمی کے لیے میزبان اداروں، گریجویٹس اور مینٹورز کے حوالے سے باقاعدہ ضوابط اور جامع گائیڈ لائنز وضع کیے جائیں تاکہ پروگرام کو شفاف، مؤثر اور منظم انداز میں عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل، نیوٹراسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ہاسپیٹیلٹی، سیاحت، ماسٹر شیف، ثقافتی سیاحت، کان کنی و معدنیات، زراعت اور ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر اہم اور ممکنہ شعبوں سے متعلق گریجویٹس کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں اپنی تعلیم سے ہم آہنگ عملی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ہدایت کی کہ مارکیٹ کی ضروریات اور جدید تقاضوں کے پیش نظر گریجویٹس کو معیاری اور مسابقتی عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کو اولین ترجیح دی جائے جبکہ اس کے بعد غیر سرکاری تنظیموں، نیم خودمختار اداروں، جامعات، کالجز اور سرکاری محکموں کو انٹرن شپ پلیسمنٹ کے لیے شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں باقاعدہ ایک انتظامی ڈھانچہ، واضح طریقہ کار اور مربوط نظام تشکیل دیا جائے جس کے تحت تمام متعلقہ افراد کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، تاکہ پروگرام کے مختلف مراحل میں مؤثر نگرانی اور جوابدہی یقینی بنائی جا سکے۔مشیر تعلیم نے گریجویٹس کو وظائف کی ادائیگی کے لیے پیپر لیس اور آن لائن نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مؤثر طریقہ کار متعارف کرایا جائے جس کے تحت ان کو وظائف کی ادائیگی بروقت اور حتی الامکان ایک ہی دن میں یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انٹرن شپ پروگرام میں اضلاع کی آبادی کے تناسب سے گریجویٹس کی نمائندگی کا خیال جائے جبکہ معیاری مینٹورز کی دستیابی اور انتخاب کے لیے جامع ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے جس میں ان کے تجربے، پیشہ ورانہ پروفائل اور دیگر ضروری معلومات کا اندراج ہو۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ پروگرام کے لیے تیار کردہ مرکزی پورٹل کو ضروری تکنیکی بہتری اور اصلاحات کے بعد پروگرام کے آغاز کے لیے مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔ متعلقہ حکام نے پورٹل کی تیاری اور بہتری کا عمل ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

kp advoser Eduaction