خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 80.7 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے مختص فنڈز کا 40 فیصد حصہ یکمشت جاری کیا گیا ہے محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا*
.
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 80.7 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کا 40 فیصد حصہ یکمشت جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے منصوبوں کے لیے فنڈز ان منصوبوں کی منظوری پر جاری کیے جائیں گے اور فنڈز کے بروقت اجرا سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی ہو گا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم کا اجراء صوبے کے مالی استحکام کا واضح ثبوت ہے اور بندوبستی اضلاع کے منصوبوں کے لیے 61 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ ضم اضلاع کے لیے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت 11 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق ضم اضلاع کی اے ڈی پی کے تحت 7.9 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں اور بندوبستی اضلاع سڑکوں کے لیے 12ارب، آبپاشی کے لیے 5.8 ارب،شہری ترقی کے لیے 8.8 ارب، لوکل گورنمنٹ کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں اسی طرح ابنوشی کے لیے 3 ارب، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 1.9 ارب، صحت کے لیے 4.5 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے لیے 1.7 ارب روپے، امن و امان کے لیے 1.7 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا بیان کے مطابق ضم اضلاع کی اے آئی پی کے تحت جاری منصوبوں کے لیے سڑکوں کے شعبے میں 2.3 ارب، صحت کے لیے 1.2 ارب، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 1 ارب جاری کیے گئے ہیں اسی طرح امن و امان کے لیے 1.6 ارب جبکہ ابنوشی کے لیے 705 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ضم اضلاع اے ڈی پی کے تحت سڑکوں کے لیے 1.5 ارب روپے، آبپاشی کے لیے 46 کروڑ جاری کیے گئے ہیں جبکہ ضم اضلاع اے ڈی پی میں امن وامان کے لیے 1.3 ارب، ابنوشی کے لیے 33 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔