The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 15 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، ڈی پی او ہنگو خالد خان کی عیادت کی، وزیراعلیٰ کا ڈی پی اوکو خراج تحسین  

Chitral Times

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ہنگو میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان چترالی اور ٹل اسکاؤٹ کے لیفٹیننٹ کرنل خالد کی عیادت کی، گورنر نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قوم کو آپ جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے علاج معالجہ سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوراں زخمی ہونے والے ڈی پی او ہنگو خالد خان اور دیگر ساتھیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی پی او خالد خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی او خالد خان اور ان کی ٹیم نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ فرنٹ لائن پر مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا، ہمیں ایسے بہادر اور نڈر پولیس افسران اور جوانوں پر فخر ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تاریخ افسران اور جوانوں کی بہادری کے داستانوں سے بھری پڑی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ یے۔