The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 30 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا حکومت کا دیگر اضلاع کے ساتھ چترال کے 18 مستحق و باصلاحیت طالبات کو سرکاری خرچ پر تعلیم دینے کا فیصلہ

Chitral Times

خیبر پختونخوا حکومت کا دیگر اضلاع کے ساتھ چترال کے 18 مستحق و باصلاحیت طالبات کو سرکاری خرچ پر تعلیم دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا دیگر اضلاع کے ساتھ چترال کے 18 مستحق و باصلاحیت طالبات کو سرکاری خرچ پر تعلیم دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا دیگر اضلاع کے ساتھ چترال کے 14 مستحق و باصلاحیت طالبات کو سرکاری خرچ پر تعلیم دینے کا فیصلہ

.

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے معیار پر مبنی معیاری تعلیمی اداروں (سنٹر آف ایکسی لینس) میں کلاس ہفتم میں داخلے کے لیے آباد اضلاع سے منتخب مستحق اور باصلاحیت طالبات کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں لوئر اور اپر چترال سے مجموعی طور پر 14 طالبات بھی شامل ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیکشن/کور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختص نشستوں پر میرٹ کی بنیاد پر طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب طالبات کی کلاس ہفتم سے کلاس دوازدہم تک تعلیم کے تمام اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبے کے معیاری تعلیمی اداروں میں 500 غریب اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو سرکاری اخراجات پر تعلیم دی جائے گی، جن میں 266 طلبہ اور 234 طالبات شامل ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق لوئر چترال سے چھ طالبات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں ماریہ نثار دختر نثار حسین نے 76 نمبر حاصل کیے ہیں اور انہیں دی فضلِ حق کالج مردان میں داخلے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ سیرت دختر حضرات یوسف نے 60 نمبر حاصل کیے اور ان کا انتخاب بھی دی فضلِ حق کالج مردان کے لیے کیا گیا ہے۔

اسی طرح آمنہ بی بی دختر شیر نواز خان نے 53 نمبر اور حفصہ بی بی دختر رحمت نبی نے 50 نمبر حاصل کیے، دونوں کو ایکسیلسیئر اسکول اینڈ کالج سوات میں داخلے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ لائبہ بشیر دختر بشیر احمد نے 46 نمبر جبکہ ماریہ عظمیٰ دختر ابوبکر احمد نے 40 نمبر حاصل کیے ہیں، اور دونوں کو پشاور پبلک اسکول اینڈ کالج پشاور کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

اپر چترال سے آٹھ طالبات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں ملحہ فردوس دختر جاوید محمد نے 80 نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ شاہمہ بی بی دختر شاہپور رحمان نے 68، سدرۃ المنتہیٰ دختر غلام احمد نے 65، زہرا مسعود دختر مسیح الدین نے 63، عمرانہ اقبال دختر محمد اقبال نے 60، کشمالہ پروین دختر فضل قادر نے 59، صفیہ ابراہیم دختر ابراہیم شاہ نے 56 اور رُمی صابر دختر صابر احمد خان نے بھی 56 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ان تمام طالبات کو دی فضلِ حق کالج مردان میں داخلے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات کے باعث معیاری تعلیم سے محروم رہنے والے غریب اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ سرکاری اخراجات پر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔

chitraltimes kp education department announced cadidates for 7th class admission 2 chitraltimes kp education department announced cadidates for 7th class admission 1