خیبرپختونخوا کابینہ نے آئندہ مالی سال کےلیے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے زیرصدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی گئی۔
بجٹ 2025-26کا کل تخمینہ 2ہزار 119 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں صوبائی حکومت کی آمدن کا تخمینہ ایک ہزار 778 ارب 90 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں وفاق کی جانب سے صوبے کو ایک ہزار 576 ارب روپے ملیں گے، صوبائی حکومت نے اپنی آمدن کا تخمینہ 129 ارب روپے تجویز کیا ہے۔
وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ آج تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، امن وامان اورعوام کیلئےاس بجٹ میں بہت کچھ ہے، پولیس کے ہتھیار اور ان کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑا پیکج ہے، ہنرمند اور کاروباری طبقے کیلئے بجٹ میں پیکج ہے۔
آفتاب عالم نے کہا کہ بجٹ میں عوام پرکوئی اضافی ٹیکس نہیں ڈالاگیا، بجٹ میں لائف انشورنش بھی شامل کی گئی ہے، معاشی طور پر ہمارا صوبہ مستحکم ہوچکاہے، کمزور طبقہ کیلئے پلاٹس ٹیکس کی مدمیں 5فیصدتک چھوٹ دی ہے۔
وزیرخزانہ افتاب عالم کا بجٹ تجاویز پیش۔۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالئ سال 2026/2025 کا بجٹ پیش
بجٹ کا کل تخمینہ 2119ارب روپے کا لگایا گیا ہے، دستاویز
سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارپ روپے لگایا گیا ہے،
بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، دستاویز
سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز،
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد، پینشن میں سات فیصد اضافہ تجویز
کم سے کم ماہامہ اجرات 36ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کرنے کی تجویز،
ایگزیکٹو الاوئنس نہ لینے والے ملازمین کا ڈسپیرٹی الاوئنس 15 سے 20فیصد بڑھانے کی تجویز
ایم ایف سی کے تحت صوبے کو 267ارب روپے کمی کا سامنا ہے، دستاویز
بجلی خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمہ 71ارب روپے کے بقایا جات ہے، دستاویز
آئیل گیس کی مد میں وفاق کے ذمہ 58 ارب روپے واجب الاد ہے، دستاویز
بیرونی امداد گرانٹس کی مد میں صوبے کو 177ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، دستاویز
بجٹ میں تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 1415ارب روپے رکھے گئے ہیں، دستاویز
بندوبستی اضلاع کے اخراجات جاریہ کے لیے 1255 ارب، قبائلی اضلاع کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
نئے سال میں محصولات کا تخمینہ 129 ارب روپے لگایا گیا ہے، دستاویز
رہائشی اور کمرشل پراپرٹی الاٹمنٹ ٹرانسفرا اسٹاپ ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کی تجویز، دستاویز
4.9 مرلہ رہائشی کمرشل پراپرٹی پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے، دستاویز
ہوٹل بیڈ ٹیکس کو 10فیصد سے کم کر کے 7فیصد کرنے کی تجویز،
36ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد پر پرفیشل ٹیکس ختم کرنے کی تجویز،
الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس معاف کرنے کی تجویز،بھی شامل ہے۔

