کوشٹ پولو ٹورنامنٹ اختتام پزیر، ہیڈکوارٹر بونی نے ٹائیٹل اپنے نام کر لیا
اپر چترال (جمشیداحمد ) کوشٹ پولو گراونڈمیں جاری کوشٹ پولو ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوئے فائینل میچ ہیڈکواٹربونی اورکوشٹ اے کے درمیاں کھیلا گیا ہیڈکواٹر بونی نے 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کرکے کوشٹ پولو ٹورنامنٹ ٢٠٢٥ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ میں کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا، فائینل کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اپر چترال شہناز بی بی تھے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شجاعت علی، ایس ڈی پی اور موڑکھو تورکھو مولائی شاہ و دیگر شامل تھے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے شمیم احمد نے مہمانوں، کھلاڑیوں اور شائیقین کا شکریہ ادا کیا .
فائینل کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر شہناز بی بی نے خطاب کیا بہترین ٹورنامنٹ کی انعقاد پر ٹورنامنٹ منجمنٹ اور ارگنائر انجینیر اشفاق احمد جنگی لال اے،اے سی سلیم کی کوشیشوں کو سراہا ۔
اسطرح ہیڈکواٹر بونی کے کھلاڑی ضیا اللہ کو مین اف دے ٹورنامنٹ اور انور علی المعروف مشور کو مین اف دے میچ قرار دیا گیا
کوشٹ پولو گراونڈ شایقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شائیقںن پولو کے دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہوئے ۔اسٹئچ کی فرائیض سابق ہیڈ ماسٹر امان اللہ لال نے انجام دی۔



