The Voice of Chitral since 2004
Friday, 30 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ساتویں کانووکیشن میں 180 ڈاکٹرز کو ڈگریاں، نمایاں طالبات میں 86 گولڈ میڈلز تقسیم

Chitral Times

خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ساتویں کانووکیشن میں 180 ڈاکٹرز کو ڈگریاں، نمایاں طالبات میں 86 گولڈ میڈلز تقسیم

خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ساتویں کانووکیشن میں 180 ڈاکٹرز کو ڈگریاں، نمایاں طالبات میں 86 گولڈ میڈلز تقسیم

خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ساتویں کانووکیشن میں 180 ڈاکٹرز کو ڈگریاں، نمایاں طالبات میں 86 گولڈ میڈلز تقسیم

.

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ طالبات نے اپنی قابلیت اور عزم سے ثابت کر دیا ہے کہ صلاحیت کسی صنف کی محتاج نہیں۔ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ہدف ایسا مؤثر نظامِ صحت قائم کرنا ہے جس کے تحت خیبرپختونخوا کے مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کے ساتویں کانووکیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیشن 2021، 2022 اور 2023 کی 171 ایم بی بی ایس گریجویٹس اور 9 پوسٹ گریجویٹس سمیت مجموعی طور پر 180 ڈاکٹرز میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی 29 طالبات کو 86 گولڈ میڈلز اور تعریفی اعزازات سے نوازا گیا۔ فرح افشین نے 15، شیریں شمس نے 9 جبکہ نور ایاز اور خدیجہ منظر نے 8، 8 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

گورنر نے فارغ التحصیل ڈاکٹرز اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز دیانت داری، مسلسل سیکھنے کے جذبے اور مریضوں کے ساتھ ہمدردی کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے معیاری طبی تعلیم، جدید سہولیات اور تربیت یافتہ افرادی قوت ضروری ہے۔

.

 افغانستان کو جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، گورنر

.

کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کی سلامتی پر حملہ کرنے والے ہر فریق کو جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جہاں خامیاں ہوں گی، انہیں دور کرکے قانون سازی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بہتری لانا اور عوام کی خدمت کرنا ان کی ترجیحات ہیں۔ سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی کا حساب لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے صحت کے نظام کے حوالے سے بڑے دعوے کیے گئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر تک دستیاب نہیں ہیں۔

تجاوزات کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی جگہیں خالی کرانا ہوں گی اور تجاوزات ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں وہ کسی کی سفارش نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق حکمرانوں اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے کردار اور عمل سے قانون کی پاسداری کی مثال قائم کرنی چاہیے۔

chitraltimes governor kp faisal karim kundi kmc convocation 3