کالاش ویلی میں کام کرنے والی ان تین این جی اوز کے کاموں میں بے قاعدگیاں موجود ہیں اورہمارے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے ان اداروں کے ساتھ شریک ہیں۔ ثراوت شاہ اور بزرگ احمد کا پریس کانفرنس
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کالاش رمبور کے وائس چیرمین ثراوت شاہ نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ کالاش ویلیز میں آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (اکاہ)، آغاخان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی) اور ایون ویلیز ڈیویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے کاموں میں بے قاعدگیاں موجود ہیں جنہیں وہ ہر فورم پر سامنے لاتے رہیں گے اور ان اداروں کے پروردہ چند افراد کی تنقید کا کوئی پروا نہیں کریں گے جنہوں نے ان کے خلاف پریس کانفرنس کیا ہے۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں بمبوریت ویلی کے وائس چیرمین بزرگ احمد کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ان ا داروں کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش یادشمنی ہر گزنہیں ہے اور دراصل وہ چاہتا ہے کہ ان پسماندہ علاقوں کے نام پر آنے والی خطیر رقم درست استعمال ہو اور علاقے سے غربت کاخاتمہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اداروں کے حق میں اور ان کی مخالفت میں بولنے والے تمام کے تمام وہ حضرات ہیں جوکہ اس بے قاعدگی میں ان اداروں کے ساتھ شریک ہیں اور وہ ان غیر معیاری کاموں میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ انہوں نے اکاہ ادارے کے زیر اہتمام رمبور ویلی میں جسٹخان سمیت دوسریمنصوبہ جات میں غیر معیاری کاموں کی ویژویل صحافیوں کو دیکھاتے ہوئے کہاکہ یہ تعمیر چند مہینے بعد ہی اکھڑنا شروع ہوگئے جبکہ ٹھیکہ دار اور ان کے مقامی آلہ کاروں نے بھاری منافع کمالی۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں کی پریس کانفرنس میں ان اداروں کے خلاف بولنے والے نہ تو ناخواندہ ہیں اور نہ ہی کسی کا آلہ کار بلکہ وہ اپنے علاقے کے ہمدرد اور یہاں بسنے والے غریب عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور انہیں مکمل عوامی تائید وحمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔

