کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار اوچال تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر
چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز )وادی کالاش کے مرکزی مقام بمبوریت میں کالاش قبیلے کامذہبی تہوار اوچال تین دن جاری رہنے کے بعدتمام تررعنائیوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح اختتام پذیرہوا۔یہ تہواروادی میں گندم کی فصل کی کٹائی اور گرمائی چراگاہوں میں دودھ کی مصنوعات کی شکرگزاری کے لئے مختص ہے۔
فیسٹیو ل کے اختتامی روز رومبورمیں صبح تاسہ پہرناچ گانے کے ذریعے اجتماعی طورپرخوشی کا اظہارکرنے کےبعدشام ہوتے ہی وادی کالاش بمبوریت کے تین مقامات انژ ،برون اورکراکڑ کے گاؤں میں ناچ گانے کے پروگرام شروع ہوکراگلی صبح تک جاری رہے ۔اس موقع پرکالاشی خواتین اورمردوں نے اجتماعی ناچ گانے کامظاہرہ کیا۔جوکہ اُن کے ثقافت کاحصہ ہے۔
موقع پرموجود ملکی ،غیرملکی اورمقامی سیاحوں کی بڑی تعدادکالاشی ڈنس سے لطف اندوز ہوئے۔کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اوچال فیسٹیول کوکامیاب بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے تھے۔جس پر مقامی کمیونٹی کے ساتھ سیاح بھی اطمینان کا اظہار کیا۔فیسٹول کیلئے مخصوص مقاما ت پر لائٹنگ، کا انتظام کرنے، صفائی برقرار رکھنے، پارکنگ ایریا قائم کرنا اور فیسٹول سے پہلے ویلیز روڈز کی مرمت وبحالی پر کے۔وی ۔ڈی ۔اے کی اقدامات کو سراہا گیا۔ انتظامات کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹرجنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین خود موقع پر موجود تھے۔ اوربورڈ ممبران سرتاج احمدخان ،وزیرزدہ اورسیدحریرشاہ بھی موجود تھے۔فیسٹول کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے لئے ڈی پی او افتخار شاہ چترال شہرسے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کئے تھے۔ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدراوہاشم عظیم اورانتظامیہ کے دیگرافسران بھی بمبوریت میں موجودتھے۔



