The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 17 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

وادی کیلاش بریر میں روایتی ’’پوڑ‘‘ فیسٹیول پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات

Chitral Times

وادی کیلاش بریر میں روایتی ’’پوڑ‘‘ فیسٹیول پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات

وادی کیلاش بریر میں روایتی ’’پوڑ‘‘ فیسٹیول پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات

وادی کیلاش بریر میں روایتی ’’پوڑ‘‘ فیسٹیول پُرامن ماحول میں اختتام پذیر، پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وادی کیلاش کے علاقے بریر میں روایتی کیلاش فیسٹیول ’’پوڑ‘‘ پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کے دوران لوئر چترال پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، جن کی بدولت ثقافتی تقریب پُرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔فیسٹول میں ملکی وغیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی زیرِ نگرانی فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس افسران اور جوانوں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے مقامی افراد، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور دیگر شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیسٹیول کے دوران لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں نے مستعدی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، جس کے نتیجے میں تقریب پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

لوئر چترال پولیس کا کہنا ہے کہ عوام اور سیاحوں کے جان و مال کا تحفظ، علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور ثقافتی و روایتی تقریبات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، تاکہ وادی کیلاش کی منفرد ثقافت اور روایات کو فروغ دینے والی تقریبات پُرامن انداز میں منعقد ہوتی رہیں۔

chitraltimes kalash festival pool concludes 2 chitraltimes kalash festival pool concludes 3 chitraltimes kalash festival pool concludes 4 chitraltimes kalash festival pool concludes 5

chitraltimes kalash festival pool concludes 1