The Voice of Chitral since 2004
Friday, 27 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جمعیۃ علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر برنس اور دروش میں دو الگ الگ احتجاجی جلسے، سڑک کئی گھنٹوں تک بندرہی

Chitral Times

.

چترال (ظہیر الدین ) جمعیۃ علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر جمعرات کی شام ضلع لوئر چترال کے علاقوں برنس اور دروش میں دو الگ الگ احتجاجی جلسے منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر دونوں مقامات پر مرکزی شاہراہ کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
تفصیلات کے مطابق، مرکزی قیادت کی کال پر لوئر چترال کے کارکنوں اور رہنماؤں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ برنس کے مقام پر منعقد ہونے والے احتجاجی جلسے کی قیادت سابق رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمان نے کی۔ دوسری جانب دروش میں ہونے والے مظاہرے اور جلسے کی قیادت قاری جمال عبدالناصر نے کی۔

دونوں مقامات پر ہونے والے احتجاج کے باعث چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کئی گھنٹوں تک بلاک رہی، جس کے نتیجے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور بالخصوص پارٹی قیادت کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں اور طاقت کے استعمال سے جے یو آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی قائدین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فوری طور پر بند کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
بعد ازاں مقامی قیادت کے اعلان پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

chitraltimes juif protest road block 3 chitraltimes juif protest road block 2