جے یو آئی ضلع چترال لوئیر کے انتخابات مکمل، مولانا عبد الشکور امیر اور مولانا محمد الیاس اگلے پانچ سال کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کا انتخابی اجلاس آج بروز جمعرات بمقام مدرسہ تحفیظ القرآن دنین چترال میں زیر صدارت مولانا عبدالرحمان سابق ایم پی اے منعقد ہوا۔ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان ، مرکزی ن ناظم اننخابات مولاناعطاء الحق درویش ، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی ، صوبائی ناظم انتخابات مولانا احمد علی درویش ، صوبائی ڈپٹی سیکٹری محمد رحیم حقانی نے خصوصی شرکت کی۔
ضلعی مجلس عمومی کے 535 میں سے 451 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
ضلعی امارت کے لیے سابق امیر مولانا عبد الرحمٰن ،سابق ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور،مولانا سمیع آزاد اور قاری جمال عبد الناصر کے نام پیش ہوئے۔
اسی طرح جنرل سیکرٹری کے لیے قاضی نسیم احمد،مولانا محمد الیاس اور حاجی ارباب کے نام پیش ہوئے۔
ووٹنگ کا عمل ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہو کر 6 بجکر 30 منٹ کو اپنے اختتام کو پہنچا۔
مولانا عبد الشکور امیر اور مولانا محمد الیاس اگلے پانچ سال کے لیے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
مولانا عبد الشکور نے 216 جبکہ مولانا عبد الرحمٰن نے 193 ووٹ لیے۔ جن سے صوبائی امیر سینٹر عطاالرحمن نے حلف بھی لیا،








