The Voice of Chitral since 2004
Friday, 4 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

جماعت اسلامی کے زیراہتمام  پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، 

Chitral Times

جماعت اسلامی کے زیراہتمام  پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، 

جماعت اسلامی کے زیراہتمام  پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، 

جماعت اسلامی کے زیراہتمام  پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف چترال میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،

۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )چترال میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز اور بازار بند رہے۔ چترال شہر سمیت لوئر چترال کے علاقوں ایون اور دروش، جبکہ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں تاجروں اور دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر عائد ظالمانہ لیوی کے خلاف تاجر برادری نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی کی قیادت میں چترال شہر میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اتالیق پل پہنچی، جہاں وہ ایک عوامی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔جلسے سے خطاب کرنے والوں میں (صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی و سابق ضلع ناظم) مغفرت شاہ، امیر ضلع وجیہہ الدین اور سابق امیر ضلع مولانا جمشید احمد شامل تھے۔ احتجاجی جلسے میں نہ صرف جماعت اسلامی کے کارکنان بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں، تاجر یونین اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں (عوامی نیشنل پارٹی) کے حاجی عید الحسین، سابق ایم پی اے اور امیر جے یو آئی مولانا عبدالرحمٰن قاضی نسیم (جمیعت علمائے اسلام) اور تجار یونین کی طرف سے نور احمد خان، دین محمد ندیم، اور حبیب حسین مغل شامل تھے۔

مقررین نے وفاقی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی عائد کرنے اور قیمتوں کو بلند ترین سطح پر رکھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔ اس فیصلے سے روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری عبدالحق، سابق ویلج چیرمین عبدالحق، شجاع الحق بیگ، اقبال الدین، عرفان عزیز اور دوسرے بھی موجود تھے۔

دریں اثنا​عوام دشمن پٹرولیم لیوی ٹیکس اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی اپر چترال کے زیرِ اہتمام ہیڈکوارٹر بونی چوک میں  بھی ایک احتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد ہوا، جبکہ اس موقع پر بونی بازار میں علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ظالمانہ پٹرولیم لیوی ٹیکس اور معاشی دباؤ کے خلاف بونی بازار میں علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جہاں تاجروں اور دکانداروں نے اپنے کاروبار بند رکھ کر حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 2 chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 3 chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 4 chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 6 chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 1

chitraltimes jamat islami protest rally against petrolium levy 1