چترال ٹاون سمیت مضافات میں وقفے وقفے سے بارش ، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برف باری جاری، لواری ٹنل سے ٹریفک جاری
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ دو دنوں سے چترال شہر سمیت مضافات میں بارش ، بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم چترال لوئیر اور اپرکے تمام سڑکیں پیر کے شام تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں ، جبکہ لواری ٹنل سے بھی ٹریفک رواں دوان ہے ۔ زرائع کے مطابق چترال کے بالائی علاقوں ، یارخون ویلی، شندور ٹاپ، لاسپور ویلی ، کھوت، ریچ ، تریچ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، اسی طرح گرم چشمہ ، مدک لشٹ اور کالاش ویلی کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔ بارش او ربرف باری کے باعث موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور مشینری الرٹ پر ہیں۔
تمام راستے ٹریفک کے لیۓ بحال ہیں۔
جاری پریس ریلیزمیں مذید کہا گیا ہے کہ محکمہ این ایچ اے کی مشینری لواری اپروچ روڈ پہ سنو کلئیرنس اپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
تاکہ عوامی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائی جا سکے۔انھوں نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں ۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر کریں۔ دوران سفر سنو چین کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


