سود سے انکار اور سود سے پاک پاکستان کی جانب قدم ‘‘ کے موضوع پرچترال میں کنونشن’’
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) “سود سے انکار اور سود سے پاک پاکستان کی جانب قدم ” کے موضوع پر سردار ایوب فاونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ٹاؤن ہال میں منعقدہ کنونشن میں مقررین نے سود کی حرمت اور معاشرے پر اس کے بد اثرات اور اسلامی تعلیمات میں اس کے خلاف سنائے وعیدوں کی روشنی میں اسے معاشی نظام کے لئے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو اس لعنت سے پاک کرنے کی طرف عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر سردار ایوب فاونڈیشن کے چیرمین سردار ایوب کے علاوہ شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، قاضی سلامت اللہ، محبوب اعظم، قاضی نسیم ا ور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا جہاں زندگی کے ہر شعبے کو اسلامی تعلیمات کے زیر اثر لانا تھا مگر بدقسمتی سے معاشی نظام کو اسلامی خطوط پر استوار کرنے میں سستی اور غفلت کا مظاہر ہ ہوا جس کی وجہ سے ہم سود کی دلدل میں گرتے جارہے ہیں۔





