The Voice of Chitral since 2004
Monday, 26 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائی، مارخور کی کھالیں اور سینگ برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

Chitral Times

چترال میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائی، مارخور کی کھالیں اور سینگ برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

چترال میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائی، مارخور کی کھالیں اور سینگ برآمد، ملزمان کی تلاش جاری

چترال میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار کے خلاف کارروائی، مارخور کی کھالیں اور سینگ برآمد، ملزما ن کی تلاش جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے چوکنا عملے نے بروز گاؤں میں معروف شکاریوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر تلاشِی وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ کارروائی کے دوران غیرقانونی شکار کیے گئے مارخور کی کھالیں، سینگ اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا۔

محکمہ کے مطابق ملزمان کے خلاف خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت تفتیش اور تلاش جاری ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف ڈویژن نے کہا ہے کہ شکار کی کسی قسم کی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیرقانونی شکار کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

chitraltimes wildlife department recovered horn and leather of illegal hunted markhor 3 chitraltimes wildlife department recovered horn and leather of illegal hunted markhor 1 chitraltimes wildlife department recovered horn and leather of illegal hunted markhor 2