آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ نے چترال کے پولو کھلاڑی عدنان کو گھوڑا فراہم کر دیا
.
پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) کور کمانڈر 11 کور کی جانب سے کیے گئے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے چترال کے پولو کھلاڑی عدنان کو نیا پولو گھوڑا فراہم کر دیا۔
فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق خیبر پولو کے دوسرے ایڈیشن کے دوران عدنان کا گھوڑا اچانک گر کر زخمی ہوگیا تھا، جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے پر کور کمانڈر 11 کور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عدنان کو متبادل گھوڑا فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ترجمان کے مطابق اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے 11 نومبر 2026 کو عدنان کے حوالے پولو گھوڑا کیا۔
اس موقع پر پولو کھلاڑی عدنان نے اس فراخدلانہ اقدام اور اخلاقی تعاون پر فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں روایتی کھیلوں، بالخصوص پولو کے فروغ کے لیے فرنٹیئر کور کی کوششوں اور خدمات کو بھی سراہا۔
