وطن عزیز کی حفاظت پر مامور چترال کا ایک اور سپوت حمید الرحمان بلوچستان میں شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ کھوت میں سپرد خاک
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )وطن عزیز کی حفاظت میں مامور چترال کا ایک اور سپوت ملک دشمن عناصر کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نو ش کرگیا ہے، گزشتہ دنوں پنجکور بلوچستان کے مقام پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کھوت تورکھو اپر چترال کا ایک خوبرو نوجوان جوکہ چند سال پہلے بلوچستان ایف سی کو جوائن کیا تھا حمید الرحمان ولد گل نواز شاہ شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوا ۔
چترال سکاؤٹس کے لیفٹیننٹ کرنل حسان عباس ، دیگر افسران اور نوجوانوں کے ساتھ اور اپر چترال ایڈمنسٹریشن کے افسران شہید کی جسد خاکی کو لیکر جب کھوت پہنچے تو کھوت میں شہید کی استقبال کے لئے آئے ہوئے لوگوں کی جم غفیر کو دیکھ کر اور راستے کے دونوں اطراف سلیقے سے کھڑے ہوئے لوگوں کے جذبے کو دیکھ کر افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور وطن کی تحفظ کے لئے جان نچھاور کرنے کے عزم کو دیکھ حیران ہوکر اپنی اسپیچ کے دوران لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس جذبے کو سلام پیش کیا
شہید کے والد گل نواز شاہ نے بھی اپنا سب کچھ وطن عزیز پر قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
نوجوانوں کے جذبات دیدنی تھیں ہر سو نوجوان ہی ولولے کے ساتھ جذباتی انداز میں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کا نعرہ لگاتے ہوئے افوج پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرہ لگاتے ہوئے نظر ائے۔کھوت میں پہلی بار ایسا اجتماع دیکھنے کو ملا ہر انکھ اشکبار تھے ۔ بزرگوں کی آنکھیں بھی نم تھیں ۔
ہزاروں اشکبار انکھوں کے ساتھ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی جسد خاکی کو چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
پرچم لہرایا گیا ۔ چیف آف ارمی سٹاف، کورکمانڈر کوئٹہ، ائی جی ایف سی سمیت کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور تمام ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے پھول رکھے گئے ۔ سول آرمڈ سروس مین سوسائٹی کھوت اور گورنمٹ ہائی سکول کھوت کی جانب سے بھی شہید حمید الرحمان کے مزار پر پھول رکھے گئے ۔

فائل فوٹو شہید حمید الرحمن

