ہزہائی نس پرنس شاہ رحیم آغا خان کے یوم پیدائش کے حوالے سے لوئر چترال میں تقریبات
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوِِا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم آغاخان پنجم کا 54وان یوم پیدائش دنیا بھر میں انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں لوئر چترال میں بھی لوکل کونسلات اور دیہی سطح پر پروگرمات منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں خصوصی پروگرام کا انعقاد بیک وقت گرم چشمہ زیارت،سوسم کریم آباد، مڈک لشٹ،آ رکاری، پراپیگ،شغور اور دولومچ میں منعقد کئے گئے۔ تقریب میں مقررین نے ہزہائنس پرنس شاہ رحیم آغاخان کے وژن کے مطابق انسانیت کے لئے بے لوث خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہزہائنس پرنس شاہ رحیم آغاخان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیے۔مقررین نے اپنے تقاریر میں اس بات پربھی زور دیا کہ ہمیں حکومت پاکستان اور AKDN کے ساتھ مل کر چترال کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں اپناحصہ ڈالنا چاہیے۔



