The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سرکاری زبانوں میں گجری زبان کی شمولیت پر چترال میں اظہارتشکر ریلی، متعلقہ اراکین اسمبلی کی کاوشوں کی پذیرائی

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گوجر برادری نے اپنی لسانی اور ثقافتی شناخت کو تسلیم کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سرکاری زبانوں میں گجری زبان کی شمولیت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم، تمام ارکان اسمبلی اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور دوسروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوجر رہنما حاجی انذر گل، شیر محمد،قاری عبد الرحمن گوجر، مولانا فضل عظیم، مولانا فضل عالم، گل فیروز، عبد القیوم اور دوسروں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اسمبلی نے متفقہ طور پر گجری کو انگریزی، اردو، پشتو، سرائیکی اور ہندکو کے ساتھ چھٹی تسلیم شدہ زبان بنایا۔۔

انہوں نے اس اقدام کو کمیونٹی کے ثقافتی ورثے اور شناخت کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کی سرکاری زبانوں میں گجری کی شمولیت کو گجر قومی موومنٹ کی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو 1970 سے زبان کی شناخت کی وکالت کر رہی ہے۔ کمیونٹی کو امید ہے کہ یہ اقدام ان کی زبان کو مزید تسلیم کرنے اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے سابق صدر فخر الدین احمد، پاکستان کے سابق صدر چودھری فضل الہی اور میجر طفیل شہید کا تعلق بھی گوجر برادری سے تھا۔

گوجر رہنماؤں نے اس تاریخی فیصلہ کے لئے چترال سے ارکان اسمبلی خدیجہ بی بی، عارفہ بی بی اور گوجر ممبران اسمبلی سردار شاہ جہاں، سردار ریاض، نعیم آف سوات کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں دروش اور چترال میں انجمن گوجراں اور گوجر یوتھ فورم کی جانب سے تشکر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شیشی کوہ اور دوسرے علاقوں میں جشن منائی جارہی ہے۔

chitraltimes gujr brothere press confrence 1 chitraltimes gujr brothere press confrence 2

chitraltimes gujr brothere press confrence 3