گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج، چترال مستوج روڈ کئی گھنٹوں تک بند، اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ڈگری کالج اپر چترال کے طلباء اپنے مسائل اور مطالبات کے حق میں پیر کے دن چترال مستوج روڈ بند کرکے احتجاج کیا جس کی وجہ سے چترال مستوج روڈ کئی گھنٹوں مکمل بند رہا ، روڈ کی بندش کی وجہ سے مسافروں دفتر کالج اور سکولوں کو جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسٹوڈنٹس مظاہریں مطالبہ کررہے تھے کہ کالج اور ہاسٹل میں پینے کی پانی کی شدید قلت ہے اور این ایچ اے کی طرف سے سڑک میں کام کی وجہ سے کالج گردوغبار کے لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پڑھائی متاثر ہورہی ہے اور کام کے دوران وقتا فوقتا سٹرک میں پانی چھڑکاو کا مطالبہ کررہے تھے
بعد ازان اسسٹنٹ کمشنر مستوج احسان افریدی موقع پر پہنچ گئے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہائی پر طلبا مظاہرین نے اپنے احتجاج ختم کرکے پرامن منتشر ہوگئے


