The Voice of Chitral since 2004
Friday, 27 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرینس انیشیٹیو پروگرام ’’یُسر‘‘ اور خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا

Chitral Times

.
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل گورنمنٹ ایکسپیرینس انیشیٹیو پروگرام ’’یُسر (YUSR)‘‘ اور خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ تقریب میں مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان، سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نثار احمد، کے پی آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر عاکف خان سمیت دیگر متعلقہ حکام اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا مستقبل ڈیجیٹل تبدیلی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے وابستہ ہے۔ ٹیکنالوجی ہر شعبے میں تبدیلی کا بنیادی اور مؤثر ذریعہ بن چکی ہے جبکہ تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرنے کے طریقے تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت اور کامیابی کا تعین ان کے شہر یا علاقے سے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں جدید مہارتوں، عملی تربیت اور معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو اپنے تعلیمی علم کو عملی میدان میں بروئے کار لانے اور بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس کا بنیادی مقصد سرکاری خدمات کو عوام کے لیے آسان، مؤثر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ ٹیکنالوجی کا حقیقی فائدہ اسی وقت ہے جب عام آدمی کا وقت بچے اور اس کی مشکلات میں کمی آئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تھری ٹی یعنی ٹیررازم سے ٹورازم، ٹریڈ اور ٹیکنالوجی کی طرف پیش قدمی خیبرپختونخوا کے مستقبل کا واضح وژن ہے۔ امن ترقی کی بنیاد ہے اور عوام کی قربانیوں کو خوشحالی اور معاشی ترقی میں تبدیل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تقریب کے دوران شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یُسر (YUSR) پروگرام کا مقصد سرکاری خدمات کی فراہمی کو آسان، مؤثر اور عوام کی دسترس میں لانا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 خواتین سمیت مجموعی طور پر 150 گریجویٹس کو چھ ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انٹرنشپ حاصل کرنیوالے طلباء کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے.

chitraltimes governor kp ingurated internship progam