The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 18 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا میں غیر ملکی مالی معاونت سے 58 ترقیاتی منصوبے جاری، سیلاب متاثرہ علاقوں اور سیاحتی مقامات کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

Chitral Times

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت غیر ملکی مالی معاونت سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشیر خزانہ طارق محمود پاشا، مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقی عثمان سیف اللہ خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلام زیب سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر کو ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، جرمن ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مکمل ہونے والے، زیرِ تکمیل اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں غیر ملکی مالی معاونت سے مجموعی طور پر 58 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن میں 11 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 34 زیرِ تکمیل جبکہ 13 نئے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا تعلق صحت، تعلیم، خزانہ، آبپاشی، زراعت، پن بجلی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف اہم شعبوں سے ہے۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیاحتی مقام کمراٹ تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے 300 میگاواٹ بالاکوٹ پن بجلی منصوبے سمیت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

گورنر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ، صاف توانائی کی پیداوار اور سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور ان منصوبوں پر تیز رفتار بنیادوں پر کام یقینی بنائیں۔