چترال میں گرمی کی شدت برقرار، گلیشئر پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب
چترال ل( نمائندہ چترال ٹائمز ) وادی چترال میں گرمی کی شدت اور درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں گلیشیرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہوگیاہے جس سے دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب بدستور قائم ہے جبکہ اپر اور لویر چترال کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی آنے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔ جمعہ کے روز لویر چترال کے گاؤں تورین موری کے متصل حرام گول میں سیلاب آگئی جوکہ گلیشیر کے پھٹنے کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے جس سے چترال ٹاؤن تک دریائے چترال کی رنگت مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ گئی ہے جبکہ قریبی انسانی آبادی ندی سے بہت ذیادہ اونچائی پر واقع ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوئی۔ اپر چترال میں یارخون گاؤں کے مختلف دیہات اب تک سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ گرم چشمہ کے قرب وجوار میں واقع دیہات میں بھی گزشتہ ہفتے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

