The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 14 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گلگت بلتستان نے شندور پولو کپ 15 سال بعد جیت لیا، سنسنی خیز فائنل میں چترال کو 6-5 سے شکست

Chitral Times

گلگت بلتستان نے شندور پولو کپ 15 سال بعد جیت لیا، سنسنی خیز فائنل میں چترال کو 6-5 سے شکست

گلگت بلتستان نے شندور پولو کپ 15 سال بعد جیت لیا، سنسنی خیز فائنل میں چترال کو 6-5 سے شکست

گلگت بلتستان نے شندور پولو کپ 15 سال بعد جیت لیا، سنسنی خیز فائنل میں چترال کو 6-5 سے شکست

۔

شندور (نمائندہ چترال ٹائمز) دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں کھیلے گئے شندور پولو فیسٹیول 2026 کے فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد چترال کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر 15 سال بعد شندور پولو کپ اپنے نام کر لیا۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے فائنل میچ کو ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت چترال اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے 25 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔ میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مقابلہ ہر لمحہ دلچسپ صورت اختیار کرتا گیا۔

میچ کے ابتدائی منٹوں میں چترال کے اظہار علی خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ چند منٹ بعد نصیر اللہ نے دوسرا گول کرکے اس برتری کو مزید مستحکم کیا۔ تاہم گلگت بلتستان کی جانب سے ذوالفقار اور نازید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول اسکور کیے اور مقابلہ برابر کر دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک چترال کو 4کے مقابلے میں5 گول کی برتری حاصل تھی، تاہم دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مزید دو گول اسکور کیے جبکہ چترال صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہا۔ یوں گلگت بلتستان نے 6-5 سے کامیابی حاصل کرکے شندور پولو کپ اپنے نام کر لیا۔

چترال کی جانب سے اظہار علی خان نے تین گول جبکہ شاہ جی اور نصیر اللہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ گلگت بلتستان کی طرف سے ذوالفقار نے تین، نازید نے دو اور شاہ اعظم نے ایک گول کیا۔

میچ کے دوران چترال کے نصیر اللہ اور ارباب جبکہ گلگت بلتستان کے اسلم اور ناصر زخمی ہونے کے باعث میچ مکمل نہ کھیل سکے۔

چترال کی ٹیم میں کپتان اسرار ولی خان، اظہار علی خان، شہزاد احمد شاہ جی، نصیر اللہ، امیر حمزہ اور ارباب قلی شامل تھے جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم شاہ اعظم، صدام راجی، ذوالفقار، نازید، ناصر اور اسلم پر مشتمل تھی۔

فائنل میچ کے اختتام پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کے اعلیٰ معیار کے کھیل کو خوب سراہا اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔

chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 6

chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 10

chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 6 trophy

chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 9

chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 8 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 7 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 5 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 4 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 3 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 12 chitraltimes shandur festival 2026 final day gilgit wins 11

chitraltimes shandur festival 2026 final day chitral a team players with coach