The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 20 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر مبینہ طورپر غیر قانونی تعمیرات اور انتظامیہ کی خاموشی پر علاقے میں بے چینی ۔ ایل ڈی ایف

Chitral Times

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر مبینہ طورپر غیر قانونی تعمیرات اور انتظامیہ کی خاموشی پر علاقے میں بے چینی ۔ ایل ڈی ایف

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر مبینہ طورپر غیر قانونی تعمیرات اور انتظامیہ کی خاموشی پر علاقے میں بے چینی  ۔ ایل ڈی ایف

گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر مبینہ طورپر غیر قانونی تعمیرات اور انتظامیہ کی خاموشی پر علاقے میں بے چینی ۔ ایل ڈی ایف.

.
گرم چشمہ (چترال ٹائمز رپورٹ) ایل ڈی ایف گرم چشمہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی کوشش کا آج تیسرا دن ہے۔ علاقے میں شدید بے چینی پیدا ہونے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کسی قانونی کارروائی کا نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔ آج اس سلسلے میں ایل ڈی ایف کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ ہفتے گرم چشمہ پولو گراؤنڈ پر مقامی انتظامیہ کی جانب ایک نوٹس کے ذریعے ہر قسم کی سرگرمی یہاں تک کہ بچوں کے کھیلنے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی مگر اس کے اگلے ہی روز پولو گراؤنڈ پر غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی رد عمل کے توقع میں علاقے کے لوگ دو دن تک خاموش رہے مگر انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے سے مسلسل گریز کررہی ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے لئے شدید تشویش کا باعث ہے۔

ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے کل مورخہ 19 اگست صبح دس بجے گرم چشمہ میں پولو گراؤنڈ پر غیر قانونی قبضے کے خلاف وادی لوٹ کوہ کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا معتبرات لوٹ کوہ، سیاسی نمائندوں اور نوجوانوں کا ایک ہنگامی اجلاس بلایاگیاہے جس میں علاقے کے عوام کی طرف سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جایے گا۔

chitraltimes ldf and garamchashma pologround 1

chitraltimes ldf and garamchashma pologround 4