The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 8 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سکاوٹس کے زیراہتمام اُرسون ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیئے گئے

Chitral Times

چترال سکاوٹس کے زیراہتمام اُرسون ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیئے گئے

چترال سکاوٹس کے زیراہتمام اُرسون ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیئے گئے

چترال سکاوٹس کے زیراہتمام اُرسون ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیئے گئے

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ) کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ارسلان نے 142ونگ کے زیر اہتمام جنوبی لویر چترال کی انتہائی پسماندہ اور دورافتادہ گاؤں ارسون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 800سے ذیادہ افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جن میں 400خواتین, 250بچے اور 150 مردشامل تھے۔ علاج معالجے کی سہولت سے محروم اس علاقے میں مریضوں کی معائنہ کے ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے جبکہ کئی ایک مریضوں کو مزید تشخیص اور علاج کے واسطے دروش اور چترال ریفر کئے گئے۔

میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے سینئرڈاکٹروں کے علاوہ سویلین لیڈی ڈاکٹرز، گائناکالوجسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر رجمنٹل میڈیکل افیسر کپٹن ڈاکٹر انور الحق نے کہاکہ ارسون کے علاقے میں میڈیکل کیمپ ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے لیکن اس بار پر بڑے پیمانے پر اس کا اہتمام کیا گیا تھا جوکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں مختلف وائرل بیماریوں کے حملہ آؤر ہونے کی وجہ سے ناگزیر ہوگئی تھی۔ 142ونگ چترال سکاوٹس کے ایکٹنگ ونگ کمانڈر میجر عثمان نے کہاکہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور(نارتھ)کی ہدایت اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے نگرانی میں ہمیشہ اس علاقے میں رہنے والے بہن بھائیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور میڈیکل کیمپ کے علاوہ بھی ان کی مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاتے ہیں۔

فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر علاقے کے عمائیدین نے چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس پسماندہ علاقے میں ہماری حفاظت کے ساتھ چترال سکاوٹس ہر دم ان کی ہر قسم مدد کے لئے کمربستہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ علاقے کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کے باعث یہاں سے مریضوں کو دروش یا چترال منتقل کرنا بھی ہمارے لئے انتہائی مشکل ہوتا ہے ، جبکہ ہمارے دہلیز پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقادہمارے لئے نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے میڈیکل کیمپ کی بہترین انتظامات پر ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل وقاص، میجرعثمان، ڈاکٹروں ، ایس ایم عتیق الرحمن اور جے کیو نیت مراد سمیت دیگر عملہ کی کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔

chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 7

chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 9

chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 18 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 17

chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 6 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 16 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 14 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 13 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 12 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 11 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 10 chitraltimes free medical camp ursoon valley by cs 142 wing 3