The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سیلاب سے متاثرہ پلوں کی بحالی کا کام جاری، برنس پل کی فوری مرمت بھی شروع

Chitral Times

سیلاب سے متاثرہ پلوں کی بحالی کا کام جاری، برنس پل کی فوری مرمت بھی شروع

سیلاب سے متاثرہ پلوں کی بحالی کا کام جاری، برنس پل کی فوری مرمت بھی شروع

سیلاب سے متاثرہ پلوں کی بحالی کا کام جاری، برنس پل کی فوری مرمت بھی شروع

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) حالیہ سیلاب سے متاثرہ پلوں کی بحالی و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ خستہ حال برنس پل کی مرمت بھی عوامی شکایات پر فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کی نگرانی میں گرم چشمہ، پریت، شیشی کوہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں پلوں کی بحالی کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں موقع پر موجود رہتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کی نگرانی کر رہی ہیں۔

دریں اثنا، چترال بونی مستوج شندور روڈ پر واقع برنس پل کی خستہ حالی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پل کی فوری مرمت کے احکامات جاری کیے، جس پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔اخری اطلاع کے مطابق پل کی مرمت مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پلوں کی بروقت بحالی کا مقصد متاثرہ علاقوں میں آمدورفت بحال کرنے، شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور ممکنہ حادثات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ متعلقہ ٹیموں کو مرمتی کام جلد مکمل کرکے پلوں کو عوام کے لیے محفوظ اور قابلِ استعمال بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 2 chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 3 chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 4 chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 5 chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 6 chitraltimes bridges repairing continue in lower chitral after flood 7